کمپیوٹر اور احتیاط

جہاں کمپیوٹر موجودہ دور کی اِک اہم ضرورت اور نوجوانوں کیلئے تفریح کا سبب بن چُکا ہے وہیں اِسکے بہت سے نقصانات بھی ہیں جن سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ اِنہیں نقصانات میں سے ایک کمپیوٹر کے ذیادہ استعمال کا صحت پر منفی اثر ہے۔ نظر کا کمزور ہونا اور کمر کا درد سرِعام ہیں اور یہ دونوں بیماریاں بھی ایسی کہ جن سے جان چھُڑانا نہایت مشکل ہے۔ مُجھے بھی کُچھ عرصہ یہ کمر کا درد رہا تھا لیکن الحمدُللہ جلد ہی جان چھُٹ گئی لیکن اِک دوست اِس درد میں مبتلا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اِس موضوع پر آج لکھنا چاہا۔ اب معاملہ یہ کہ خوب آرام کرو تو درد ختم لیکن تھوڑا سی مشقت یا کوئی کام کر لیا جائے یا کچھ دیر بغیر سہارے کے بیٹھ لیا جائے تو یہ درد آپکا جینا حرام کئے دیتا ہے۔ اِس سلسلے میں نہایت معمولی سی احتیاطی تدابیر کو اپنانے سے ہم اِن سے بچ سکتے ہیں۔ 
مُجھے کالج کے زمانہ میں آرام دہ کُرسی نہ ہونے کی وجہ سے کمر کا درد شروع ہوگیا تھا جو کالج چھوڑنے کے بعد بھی کچھ عرصہ جاری رہا۔ اکثر تھوڑی سی مشقت والا کام کرنے سے یہ درد نہایت ذیادہ ہونے لگتا تھا۔ خیر بالآخر بھرپور آرام اور احتیاط سے مُجھے اس درد سے چھُٹکارا مل گیا۔ لہٰذا اگر آپکے ساتھ بھی کوئی ایسا مسئلہ ہو تو بھرپور آرام اور احتیاط کیجئیے۔

زیادہ دیر لگاتار مت بیٹھئے۔ اگر آپکا کام زیادہ ہو تو کچھ دیر کے بعد وقفہ کر لیا جائے۔ یوں وقفوں میں بیٹھنے سے ذیادہ تھکاوٹ نہیں ہوگی۔
کمزور افراد خصوصاً بچے زیادہ دیر لگاتار کمپیوٹر کا استعمال مت کریں۔
سکرین کی روشنی (Brightness) کو کم سے کم رکھا جائے۔
اندھیرے میں ہر گز کمپیوٹر کا استعمال مت کریں بلکہ ہمیشہ کمرے کی لائٹ آن رکھیں۔ نوجوان رات کے اوقات میں اندھیرے میں لیپ ٹاپ کو آن کر کے پوری پوری رات نیٹ گردی کرتے رہتے ہیں جو کہ صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔
کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی سکرین ہمیشہ آپکی آنکھوں کے بالکل سامنے ہونی چاہئیے، نہ اوپر اور نہ ہی نیچے۔
ذیادہ ٹائپنگ کرنی ہو تو کی بورڈ (keyboard) بھی بالکل کہنیوں کی سامنے ہونا چاہئیے۔ نہ اوپر اور نہ نیچے۔
اپنے آرام کا خاص خیال رکھیں۔ آرام دہ کُرسی پر بیٹھیں۔ کسی بھی ایسی حالت میں مت بیٹھیں جہاں آپ اپنے آپ کو پُرسکون محسوس نہ کریں۔

ووڈافون کی جانب سے بنائی گئی ایک متعلقہ اور دلچسپ ویڈیو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ ضرور دیکھئیے:

7 comments:

  1. میرا خیال تھا آپ چار چیزوں میں سے ایک تو ضرور لکھیں گے مگر خیر

    اول ہمیشہ سخت بستر استعمال کریں۔ نرم بستر لڑکیوں کے لئے ہوتے ہیں۔ زمین پر گدا بہترین بستر ہے۔

    بیٹھتے وقت ہمیشہ کمر اندر کو اور کندھے پیچھے کو ہوں۔ ہموما لوگ بیٹھتے وقت کمر باہر نکال لیتے ہیں یہ پوزیشن آرام دہ محسوس ہوتی ہے مگر ہوتی نہیں ہے۔ اس سے بچںے کے لئے بیچے ایک گدی رکھی جا سکتی ہے جو کمر کو ایکسٹر سپورٹ دے کر درست پوزیشن میں رکھے۔\

    وزن اٹھاتے وقت کمر کے بجائے ٹانگوں کا استعمال کیا جائے، یعنی بجائے جھک کر سامان اٹھانے کے۔ بیٹھ کر سامان اٹھایا جائے۔

    نماز، کمر درد کا بہترین علاج ہے۔ ابتدائی علامات تو اس سے فوری دور ہو جاتی ہے۔

    ReplyDelete
  2. thanks for these nice and informative sharing:)

    ReplyDelete
  3. یہ جو سکرین کی روشنی کو کم سے کم رکھنے والی بات ہے اس پر بچے بالکل راضی نہیں ہوتے۔ بہت بتایا ہے بھئی بینائی کا نقصان بہت سنجیدگی سے لینے والی بات ہے لیکن نہ جانے کیوں یہ لوگ چمک کو زیادہ ہی رکھتے ہیں۔اللہ رحم کرے۔

    ReplyDelete
  4. آپ سب کے قیمتی تبصروں کا شکریہ۔
    احمد عرفان شفقت بھیا جی یہ نہایت ضروری ہے۔ اِسکا ایک حل یہ ہے کہ پہلی مرتبہ بچے کو سمجھا کر برائٹنس یعنی روشنی کا ایک پوائینٹ کم کیا جائے۔ جس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ پھر کچھ عرصہ بعد ایک اور کم کر دیا جائے۔ یوں نہ کم کرنے کچھ کم ہونا بہتر ہوگا۔

    ReplyDelete
  5. بہت ہی مفید معولومات ہیں۔ کسی اور کو ہو نہ ہو مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا ہے اب اس ویڈیو کو دیکھ کر پرانے ٹیبل سے جان چھڑا لی ہے۔

    ReplyDelete
  6. شکریہ عامر بھیا۔۔۔ آپکا تبصرہ پڑھ کر خوشی ہوئی :)

    ReplyDelete

Powered by Blogger.
۔
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...