جلا دو



ہم شہر کی ایک مصروف ترین شاہراہ پر سفر کررہے تھے۔۔۔ خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ خوش گپیوں میں بھی مصروف تھے۔۔۔ اتنے میں ہم ایک چوک پر پہنچے۔۔۔ یہاں ٹریفک صبح شام چاروں جانب سے رواں دواں رہتی ہے۔۔۔  سرخ بتی بھی ہمارا ہی انتظار کر رہی تھی۔۔۔ ابھی زیبرا کراسنگ سے چند فُٹ کے فاصلے پر تھے کہ بتی محترمہ روشن ہوگئیں۔۔۔ تمام گاڑیاں رُک گئی۔۔۔ مگر میں جن محترم کے ساتھ سفر کر رہا تھا‘ اُنہوں نے دائیں بائیں دیکھا اور چل پڑے۔۔۔ میں نے اُنکے اس عمل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نہ رُکنے کی وجہ پوچھی۔۔۔ اِس سے پہلے کہ میں مزید کچھ کہتااُنہوں نے میری طرف دیکھا اورسنجیدگی سے کہنے لگے

’’اقبال نے فرمایا تھا:

جس کھیت سے دہکاں کو میسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے  ہر خوشۂِ گندم  کو  جلا دو‘‘


13 comments:

  1. لیکن اقبال نے یہ شعر ٹریفک اشارہ توڑنے کے بعد نہیں کہا تھا

    ReplyDelete
  2. آپ کو سختی کے ساتھ منع کیا جاتا ھے۔
    کہ آئیندہ آپ ان صاحب کی گدھا گاڑی پر مت بیٹھیں۔
    اگر یہ صاحب آپ کے قریبی نہیں ہیں تو ان
    سے سو گز کا فاصلہ رکھیں۔
    نہیں تو آپ پر گدھا گاڑی کے مہلک اثرات ہو نا شروع ہو جائیں گے۔

    ReplyDelete
  3. ہماری قوم کو عری زبان بہ مشکل لگتی ہے ۔ انگريزی بولنے کا بڑا ثاؤ ہوتا ہے مگر ايک صفح درست نہيں لکھ سکتے ۔ اور سب سے بڑی بات کہ اردو بھی نہيں سمجھ پاتے جو کہ قومی زبان ہونے کے علوہ کراچی والوں کی ملکيت بھی ہے

    ReplyDelete
  4. اچھا، اقبال نے ایسا فرمایا تھا۔۔۔۔۔ تو پھر صحیح ہی کہا ہو گا۔۔۔
    جلا دو!۔

    ReplyDelete
  5. امتیاز بھیا:: ضروری نہیں کہ شاعر جس موقع پر شعر کہے پھر اُسے موقع پر اُس شعر کو استعمال کیا جائے۔۔۔
    یاسر بھیا:: یہ صاحب میرے قریبی ہیں۔
    عین لام میم:: عمیر بھیا ہاں یہ تو ہے۔۔۔ اقبال سہی ہی فرماتے تھے۔ بہت عظیم شاعر تھے۔
    یار میں کیا جلاوٌں۔۔ حکومت نے تو ہمیں ہی جلا دیا ہے۔۔۔

    ReplyDelete
  6. افتخار اجمل بھوپال صاحب !
    پہلی بار سن رہا ہوں کی زبان بھی کسی کی ملکیت ہو سکتی ہے۔ قومی زبان ، علاقائی زبان ہی سنتے آرہے ہیں آجتک
    علامہ کا شعر یقینا اس موقع کے لئے نہیں ہوگا۔

    ReplyDelete
  7. ہاں یہ شعر تو نہ جانے کس موقع پر اقبال نے کہا ہوگا لیکن اگر اسی طرح ہمارے ملک میں نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں اُٹھائے بیروزگار پھرتے رہے‘ لوگ بھوکے مرتے رہے‘ مہنگائی‘ زخیرہ اندوزی‘ لوڈ شینڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ ملک جل جائے گا۔ اور یہ شعر بہت سے لوگوں کی زبان پر ہوگا

    ReplyDelete
  8. یار اشارہ توڑنے اور اس شعر میں کیا تعلق ہے؟؟؟

    ReplyDelete
  9. ارے جعفر اُستاد آپکو بھی سمجھانا پڑے گا؟ یہ تعلق تو آپنے سمجھنا ہے۔
    جو شخص اوپر والے تبصرے میں بتائے گئے مسائل سے تنگ آیا ہوگا‘ وہ کیسے اپنے مُلک سے محبت کرسکتا ہے؟ یہ حالات اُسے باغی بنائیں گے۔ وہ بم اپنے جسم کے ساتھ باندھ کر اپنے ساتھ باقیوں کو بھی مارنے کا حوصلہ رکھ سکتا ہے۔ اُسکے دِل میں اب کسی قانون کیلئے کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔

    ReplyDelete
  10. پاء جی نا جی نا اقبال کا مشہور تو یہ ھے ،،

    سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا
    ھم اس کی بُلبل ھے یہ نشیمن ہمارا ،،،

    ReplyDelete
  11. http://www.balochwarna.com/modules/news2/

    ReplyDelete
  12. اس پوسٹ کے ساتھ یہ شعر کیوں اور کیسے فِٹ ہے :?

    ReplyDelete
  13. عجیب بات ہے کہ آج اتنی آسان سی بات آپ سب کی سمجھ میں نجانے کیوں نہیں آرہی؟ اُن محترم نے جنہوں نے اِس موقع پر یہ شعر کہا‘ اُنکے مطابق اِس شعر میں کھیت سے مراد پاکستان اور دہکاں سے مراد عوام ہے۔ یعنی اُنکے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جب ہمیں پاکستان نے کچھ نہیں دیا تو ہمارے نزدیک اِسکے قوانین کی کوئی قدروقیمت نہیں۔ اِس سے اُنکی اِس حد تک مایوسی نظر آتی ہے کہ اب اُنکے دِل میں مُلک کی کوئی محبت باقی نہیں رہی۔
    حجاب شب:: آپکا بلاگ وزٹ کیا۔ روابط میں اپنا نام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ شکریہ

    ReplyDelete

Powered by Blogger.
۔
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...